طبی تحقیق جوآپ اور آپ کے جگر کو سب سے پہلے ترجیح دیتی ہے

ہم ایسے بالغ افراد کی تلاش کر رہے ہیں جو جگر پر چربی چڑھنے کے مرض (فیٹی لیور) کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں تاکہ وہ دو طبی تحقیقی مطالعات میں سے کسی ایک میں شامل ہو سکیں۔ دونوں تحقیقی مطالعے ایک ایسی تحقیقاتی دوا کا جائزہ لے رہے ہیں جو مختلف مراحل میں جگر کی چربی سے متعلق بیماری والے افراد کی جگر کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے۔

فیٹی لیور مرض کے بارے میں مزید جانیں
طبی تحقیق کے بارے میں

طبی تحقیق طبی عوارض اور بیماریوں کے حل یا علاج میں پیشرفت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ تمام ممکنہ دواؤں کو لوگوں کے استعمال کے لیے منظور اور تجویز کیے جانے سے پہلے طبی تحقیقی مطالعوں کے ذریعے جانچنا لازمی ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں
شرکت کرنا

کسی طبی تحقیقی مطالعے میں شامل ہو کر، آپ طبی تحقیق میں ایک کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور مستقبل میں فیٹی لیور کی بیماری کے ساتھ زندگی گزارنے والے دیگر افراد کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

اگر آپ کو فیٹی لیور کا مرض ہے، تو ابھی قدم اٹھانا جگر کے نقصان کو بڑھنے سے روکنے اور آپ کے جگر کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔