رازداری کا یہ اعلامیہ بیان کرتا ہے کہ Boehringer Ingelheim International GmbH (اس کے بعد “Boehringer Ingelheim”، ’’ہم‘‘، ’’ہمارا‘‘، ’’ہمیں‘‘ لکھا جائے گا) آپ کے ذاتی ڈیٹا کو اس ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے کس طرح اور کس مقصد کے لیے جمع کرتا ہے اور اسے زیرِ عمل لاتا ہے۔

مندرجات
1.  ڈیٹا پروسیسنگ کے مقاصد 
1.1 رجسٹریشن، کمیونیکیشن (ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز) 
1.2 کوکیز کا استعمال اور متعلقہ ڈیٹا پروسیسنگ (ویب سائٹ کی اصلاح، تجزیہ، تشہیر)
1.3 فارماکوویجیلنس 
1.4 مزید مقاصد 
2.  ذاتی ڈیٹا کی منتقلی
2.1 ریگولیٹری حکام کو اطلاع دینے کی ذمہ داریاں اور حقوق کا نفاذ
2.2 سروس فراہم کنندہ (پروسیسر) 
2.3 Boehringer Ingelheim کمپنیاں 
2.4 فریقِ ثالث کو منتقلی 
2.5 دیگر دواساز کمپنیاں 
2.6 سوشل پلگ انز اور فریقِ ثالث مواد 
2.7 یورپی یونین کے باہر وصول کنندگان کو ڈیٹا کی منتقلی
3.  تحویل کاری کے دورانیے
4. آپ کے حقوق
5. رابطہ اور سوالات
6. رازداری کے اس نوٹس میں تبدیلیاں

 

1. ڈیٹا پروسیسنگ کے مقاصد
1.1 رجسٹریشن، کمیونیکیشن (ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز)

ہم آپ کے ڈیٹا کو زیرِ عمل لاتے ہیں تاکہ آپ کو ہماری ویب سائٹس پر سروسز فراہم کی جا سکیں، مثال کے طور پر جب آپ رجسٹر کرتے ہیں، لاگ ان ہوتے ہیں، تربیتی کورسز اور ایونٹس میں شرکت کرتے ہیں یا ہمیں پیغامات بھیجتے ہیں۔

ہم آپ کے ڈیٹا کو اس وقت بھی زیرِ عمل لاتے ہیں جب آپ ہمارے سوشل میڈیا چینلز (انسٹاگرام، لنکڈ اِن وغیرہ) پر مہمات میں شرکت کرتے ہیں یا ہمیں سوالات یا تبصرے بھیجتے ہیں۔ 

اس کی قانونی بنیاد آرٹیکل 6 (1) b) GDPR ہے۔

1.2 کوکیز کا استعمال اور متعلقہ ڈیٹا پروسیسنگ (ویب سائٹ کی اصلاح، تجزیہ، تشہیر)

ہم کوکیز (چھوٹی ٹیکسٹ فائلز جو آپ کے براؤزر پر رکھی جاتی ہیں) اور ایسی ہی ٹیکنالوجیز جیسے کہ پکسل ٹیگز کا استعمال کرتے ہیں (اس کے بعد انہیں ’’کوکیز‘‘ کہا جائے گا)۔

1.2.1 لازمی کوکیز

لازمی کوکیز ویب سائٹ کی درست فعلیت کے لیے لازمی ہوتی ہیں اور بنیادی فیچرز جیسے کہ پیج نیویگیشن، ویب سائٹ کے محفوظ حصوں تک رسائی یا زبان کی ترتیبات فراہم کرتی ہیں۔ قانونی بنیاد آرٹیکل 6 (1) b) GDPR ہے۔ ہم ان لازمی کوکیز کو 14 دن سے زیادہ محفوظ نہیں رکھتے

1.2.2 ویب سائٹ کی اصلاح اور تجزیہ

آپ کی رضامندی کی بنیاد پر، ہم کوکیز کو مرتب کرتے ہیں اور اس بات کا تجزیہ کرتے ہیں کہ آپ ہماری ویب سائٹس کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں۔ اس طرح، ہم اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ کچھ سروسز کتنی اچھی طرح سے وصول کی جا رہی ہیں، اور ہم ان کو اور اپنی ویب سائٹس کو ایڈجسٹ کر سکتے اور بہتر بنا سکتے ہیں۔ 

آپ کسی بھی وقت یہاں سے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں

1.3 فارماکوویجیلنس

بطور ایک دواساز کمپنی، Boehringer Ingelheim کو کچھ سرگرمیاں انجام دینے کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ منفی اثرات یا کسی بھی دیگر دوا سے متعلق مسائل کی شناخت، جانچ، سمجھ اور روک تھام سے متعلق ہوتی ہیں، جنہیں فارماکوویجیلنس ذمہ داریاں کہا جاتا ہے۔ فارماکوویجیلنس کی یہ ذمہ داریاں ہمیں مخصوص معلومات زیرِ عمل لانے کا پابند بناتی ہیں، جو ہمیں براہِ راست یا بالواسطہ طور پر کسی فرد، یعنی مریض اور/یا منفی واقعے کی اطلاع دینے والا (ذاتی ڈیٹا)، کو شناخت کرنے کا بنا سکتی ہیں۔

ہمیں مندرجہ ذیل ذاتی ڈیٹا کو زیرِ عمل لانے کی ضرورت ہو سکتی ہے:

اطلاع دینے والے کے بارے میں:

  • مکمل نام، مختصر دستخط، اور رابطے کی تفصیلات (جس میں آپ کا پتہ، ای میل ایڈریس اور فون نمبر شامل ہو سکتے ہیں)؛ پیشہ (مثال کے طور پر، معالج، فارماسسٹ)۔

مریض (رپورٹ کا زیرِ موضوع فرد) کے بارے میں:

  • مختصر دستخط (جیسا کہ فراہم کیا گیا) مریض کا نام کبھی نہیں؛ جنس؛ عمر / تاریخِ پیدائش / عمر گروپ؛
  • Boehringer Ingelheim کے اُس پروڈکٹ کے بارے میں تفصیلات جو مشتبہ ہیں کہ یہ ردعمل کا باعث بن سکتی ہیں، جیسے کہ انتظامی معلومات، بیچ نمبر؛ 
  • منفی واقعے سے متعلق مزید تفصیلات: اصل میں ہوا کیا تھا؟؛ منفی واقعے کا آغاز اور نتیجہ، واقعے کے آغاز اور اختتام کی تاریخ، پہلی بار کے استعمال کنندہ؟؛ منسلکہ ادویات اور/یا بیماریوں سے متعلق معلومات؛ واقعے کی سنگینی؛ مریض اور/یا اطلاع دینے والے کا Boehringer Ingelheim کی پروڈکٹ اور منفی واقعے کے درمیان ممکنہ تعلق پر نقطہ نظر؛

رابطے کی معلومات اس لیے طلب کی جاتی ہیں تاکہ ہم اطلاع دینے والے سے دوبارہ رابطہ کر سکیں اور منفی واقعات سے متعلق معیاری اور مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں۔ اگر اطلاع دینے والا اپنے رابطے کی تفصیلات Boehringer Ingelheim یا حکام کو فراہم نہیں کرنا چاہتا، تو اطلاع دینے والا اطلاع دینے والے کے نام کے خانے میں ’’رازداری‘‘ لکھ سکتا ہے۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو درج ذیل مقاصد کے لیے زیرِ عمل لا سکتے ہیں: (i) اطلاع دیے گئے منفی واقعے کا تجزیہ؛ (ii) اطلاع دینے والے سے مزید معلومات کے لیے رابطہ؛ (iii) منفی واقعے سے متعلق معلومات کا Boehringer Ingelheim کو عالمی سطح پر موصول ہونے والے دیگر منفی واقعات کی معلومات کے ساتھ یکجا اور تجزیہ کرنا، جوکہ ہماری عالمی فارماکوویجیلنس ڈیٹا بیس کے ذریعے موصول ہوتی ہے، یہ ڈیٹابیس Boehringer Ingelheim International GmbH کے زیر انتظام ہے؛ اور (iv) فارماکوویجیلنس سے متعلقہ معلومات کو دنیا بھر کے صحت کے حکام کو رپورٹ کرنا۔  اطلاع دیے گئے ذاتی ڈیٹا کا استعمال صرف انہی مقاصد کے لیے کیا جائے گا۔ فارماکوویجیلنس سے متعلقہ ذاتی ڈیٹا، بشمول ذاتی ڈیٹا کی خصوصی کٹیگریز، زیرِ عمل لائے جانے کی قانونی بنیاد، GDPR کا آرٹیکل 9 (2)(i) ہے جوکہ جرمن فیڈرل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ کے سیکشن 22 (1)(c) کے ساتھ منسلک ہے، اور اس کے علاوہ GDPR کے آرٹیکل 49 (1)(e) سے منسلک ہے، جو یورپی یونین سے باہر منتقلی کے لیے ہے۔

ہم قانونی طور پر فارماکوویجلنس سے متعلق معلومات کو محفوظ رکھنے کے پابند ہیں، جس میں آپ کا ذاتی ڈیٹا بھی شامل ہو سکتا ہے، ہم ان معلومات کو مارکیٹ کی اجازت کی مدت میں اور مارکیٹ کی اجازت کی میعاد ختم ہونے کے بعد کم از کم مزید دس (10) سال تک، کسی بھی ایسے ملک میں برقرار کھیں گے جہاں Boehringer Ingelheim کی پروڈکٹ کو مارکیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ 

1.4 مزید مقاصد

اگر ضروری ہو تو، ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو درج ذیل اضافی مقاصد کے لیے زیرِ عمل لاتے ہیں:

  • اپنے جائز مفادات کو پورا کرنے کے لیے (GDPR کا آرٹیکل 6 (1) (f، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

    (i) کسی کارپوریٹ لین دین کو مکمل کرنا (مثلاً، کارپوریٹ تنظیمِ نو، اثاثوں کی فروخت یا تفویض، انضمام)؛

    (ii) اپنے حقوق، املاک اور مفادات کی حفاظت، نفاذ اور دفاع کرنا؛

  • قانونی ذمہ داریوں، عدالت کے احکامات یا دیگر سرکاری حکام کے پابند فیصلوں کی تعمیل کو یقینی بنانا (GDPR کا آرٹیکل 6 (1) (c۔
  • آرٹیکل (e)GDPR (2) 13 کے مطابق معاہدہ جاتی/قانونی تقاضے کے طور پر۔ 
2. ذاتی ڈیٹا کی منتقلی

ہم فریقینِ ثالث کے ساتھ ذاتی ڈیٹا شیئر اور/یا ان پر ظاہر کر سکتے ہیں:

2.1 ریگولیٹری حکام کو اطلاع دینے کی ذمہ داریاں اور حقوق کا نفاذ

قانونی رپورٹنگ کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے، اپنے حقوق اور/یا فریقینِ ثالث کے حقوق کی حفاظت کے لیے، ہم قانونی دفعات کے مطابق حقوق رکھنے والوں، مشیروں، عدالتوں اور متعلقہ حکام کے ساتھ ذاتی ڈیٹا شیئر اور ان پر ظاہر کر سکتے ہیں (مثلاً، کسی مشتبہ منفی واقعے کے حوالے سے لازمی رپورٹس)۔

2.2 سروس فراہم کنندہ (پروسیسر)

ہم سروس فراہم کنندگان کو آپ کا ذاتی ڈیٹا اس رازداری پالیسی میں بیان کردہ مقاصد کے لیے زیرِ عمل لانے کے لیے اپنے ساتھ شریکِ کار کرتے ہیں۔ یہ سروس فراہم کنندگان ہماری ہدایات کے مطابق، ہمارے کنٹرول میں رہ کر اور اس رازداری پالیسی کی تعمیل میں، صرف ہماری طرف سے ڈیٹا زیرِ عمل لاتے ہیں۔

2.3 Boehringer Ingelheim کمپنیاں

ایک عالمی گروپ کی حیثیت سے، ہم دیگر Boehringer Ingelheim کمپنیوں کو ڈیٹا زیرِ عمل لانے میں شامل کرتے ہیں (مثلاً، ہماری فارماکوویجیلنس ذمہ داریوں کے جزو کے طور پر مطلع کردہ منفی واقعے کا تجزیہ اور کارروائی)۔ یہ گروپ کمپنیاں صرف اس رازداری پالیسی میں بیان کردہ مقاصد کے لیے، آرٹیکل 26GDPR کے مطابق مشترکہ کنٹرولر کے طور پر، ڈیٹا زیرِ عمل لاتی ہیں۔

2.4 فریقِ ثالث کو منتقلی

ہم معاہدہ جاتی پارٹنرز کو ڈیٹا منتقل کرتے ہیں جو اپنی ذمہ داری اور اپنے مقاصد کے تحت ڈیٹا کو زیرِ عمل لاتے ہیں (مثلاً، لنکڈ اِن یا ٹوئٹر، اگر آپ نے اپنی رضامندی دے دی ہے)۔ ڈیٹا کو صرف اس رازداری پالیسی میں بیان کردہ مقاصد کے لیے منتقل کیا جاتا ہے۔

2.5 دیگر دواساز کمپنیاں

ہم دیگر دواساز کمپنیوں کے ساتھ فارماکوویجیلنس سے متعلق معلومات، جن میں ذاتی ڈیٹا شامل ہو سکتا ہے، شیئر کر سکتے ہیں، جو Boehringer Ingelheim کے گروپ کی کمپنیوں کے شریکِ مارکیٹنگ، شریکِ تقسیم، یا دیگر لائسنس پارٹنرز ہیں، جہاں Boehringer Ingelheim پروڈکٹ کے لیے فارماکوویجیلنس ذمہ داریوں کے تحت تحفظ سے متعلقہ ایسی معلومات کا تبادلہ ضروری ہو؛ یہ کمپنیاں ہماری ہدایات کے مطابق، ہمارے کنٹرول میں رہ کر اور اس رازداری پالیسی کے مطابق، صرف ہماری طرف سے ڈیٹا زیرِ عمل لاتی ہیں۔

2.6 سوشل پلگ انز اور فریقِ ثالث مواد

ہم نے کوئی ایسے ٹولز لاگو نہیں کیے ہیں جن کے ذریعے ہماری ویب سائٹ پر آپ کے وزٹ کے دوران معلومات خود بخود سوشل میڈیا سروس فراہم کنندہ کو منتقل ہو جائیں (سوشل پلگ انز)۔

سوشل میڈیا فراہم کنندگان جیسے یوٹیوب، میٹا وغیرہ کو کسی بھی قسم کی فارورڈنگ صرف لنک کے ذریعے ہوتی ہے، تاکہ ہماری سروسز پر آپ کے وزٹ کے بارے میں ڈیٹا (جیسے کہ آئی پی ایڈریس، وقت، URL) یا آپ کے اینڈ ڈیوائس پر موجود ڈیٹا (جیسے کوکی کی معلومات) صرف اس وقت متعلقہ فراہم کنندگان کو بھیجا جاتا ہے جب آپ جان بوجھ کر لنک استعمال کریں۔

2.7 یورپی یونین کے باہر وصول کنندگان کو ڈیٹا کی منتقلی

حکام، سروس فراہم کنندگان، کاروباری شراکت دار اور Boehringer Ingelheim کمپنیاں EU کے باہر ذاتی ڈیٹا زیرِ عمل لا سکتی ہیں۔ ان صورتوں میں، ہم یورپی قانون کی تعمیل کے لیے ڈیٹا کے تحفظ کی مناسب سطح کو یقینی بناتے ہیں (عام طور پر یورپی کمیشن کی طرف سے شائع کردہ EU معیاری معاہداتی شقوں کے ذریعے یا ضرورت کے مطابق دیگر موزوں حفاظتی اقدامات کے ذریعے)۔ آپ ذاتی ڈیٹا کے مناسب تحفظ کو نافذ کرنے والے معاہدے کی ایک کاپی ہمارے ڈیٹا پرائیویسی آفیسر سے رابطہ کرکے مانگ سکتے ہیں، جس کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

3. تحویل کاری کے دورانیے

Boehringer Ingelheim آپ کا ذاتی ڈیٹا اس وقت تک محفوظ رکھے گا جب تک یہ متعلقہ مقاصد کے لیے ضروری ہے، جو عام طور پر وہ سروسز فراہم کرنے لیے ہوتا ہے جو آپ نے طلب کی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ، مثال کے طور پر، ہم آپ کا یوزر اکاؤنٹ ڈیٹا (لاگ اِن، پیشہ، نام وغیرہ) اس وقت تک محفوظ رکھتے ہیں جب تک آپ اسے حذف نہیں کرتے۔ کچھ صورتوں میں، قانونی تقاضے کی تعمیل کے لیے ہم آپ کا ڈیٹا طویل مدت تک محفوظ رکھنے کے پابند ہوتے ہیں۔ ہم بعض پروسیسنگ مقاصد کے لیے محفوظ کرنے کی مدت طے کر چکے ہیں۔

4. آپ کے حقوق

آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ:

  • Boehringer Ingelheim کی جانب سے آپ کے ذاتی ڈیٹا پر عملدرآمد کے بارے میں معلومات طلب کریں؛
  • جواز کی حامل صورتوں میں، آپ اپنے ذاتی ڈیٹا کی حذف کاری، تصحیح یا عملدرآمد میں محدودیت کی درخواست کر سکتے ہیں؛
  • کچھ مخصوص حالات میں، آپ اپنے ذاتی ڈیٹا کی منتقلی کی درخواست کر سکتے ہیں کہ اسے آپ یا کسی دوسرے شخص کو ایک عمومی قابلِ استعمال فارمیٹ میں فراہم کیا جائے؛
  • ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی میں شکایت درج کروا سکتے ہیں؛
  • اگر آپ کا ذاتی ڈیٹا اب عملدرآمد کے مقاصد کے لیے ضروری نہیں رہا یا مزید عملدرآمد کے لیے کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے تو آپ اس کو حذف کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
  • آپ کسی بھی وقت اپنے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ پر اعتراض کر سکتے ہیں، جب تک کہ یہ پروسیسنگ صرف Boehringer Ingelheim کے جائز مفاد پر مبنی ہو (آرٹیکل 6 (1) (GDPR)(f۔ اس صورت میں، ہم اس ذاتی ڈیٹا پر مزید عملدرآمد نہیں کریں گے جب تک کہ Boehringer Ingelheim کے مفادات غالب نہ آئیں۔ آپ براہِ راست مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے ڈیٹا کے استعمال پر بغیر مفادات کے توازن کے اعتراض کر سکتے ہیں۔

اگر آپ نے اپنے ذاتی ڈیٹا پر عملدرآمد کے لیے رضامندی دی تھی تو آپ کسی بھی وقت آئندہ کے لیے اسے واپس لے سکتے ہیں؛ اس واپسی کا اثر صرف آئندہ عملدرآمد پر ہوگا اور پچھلے عملدرآمد کی قانونی حیثیت پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

5. رابطہ اور سوالات

اگر آپ کے ذہن میں رازداری کے اس اعلامیے یا ہماری جانب سے ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں کوئی سوالات ہوں، تو براہِ کرم درج ذیل پتے پر ہم سے رابطہ کریں:

Boehringer Ingelheim International GmbH
– ڈیٹا کے تحفظ کا افسر –
Binger Strasse 173, D-55216 Ingelheim am Rhein, Germany
ای میل: datenschutz@boehringer-ingelheim.com 

اگر آپ کے ذہن میں ڈیٹا پر عملدرآمد کے حوالے سے مزید سوالات یا خدشات ہوں، تو آپ کسی نگران اتھارٹی سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ Boehringer Ingelheim کے لیے ذمہ دار اتھارٹی ہے:

Der Landesbeauftragte für den Datenschutz und die Informationsfreiheit Rheinland-Pfalz
Hintere Bleiche 34, 55116 Mainz, Germany
ای میل: poststelle@datenschutz.rlp.de

6. رازداری کے اس نوٹس میں تبدیلیاں

ہم وقتاً فوقتاً رازداری کے اس اعلامیے کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ہمارے رازداری بیان کی اپ ڈیٹس اس ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی۔ کوئی بھی ترامیم ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے کے ساتھ ہی نافذ العمل ہوں گی۔ 

آخری بار اَپ ڈیٹ کیے جانے کی تاریخ: اگست 2021