™LIVERAGE اور LIVERAGE™ Cirrhosis طبی تحقیقی مطالعے یہ دیکھنے کے لیے ایک ہی تحقیقاتی دوا کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا مختلف مراحل میں جگر کی چربی سے متعلق بیماری والے افراد کی جگر کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے۔
™LIVERAGE اور LIVERAGE™ Cirrhosis دونوں میں تحقیقاتی دوا کو survodutide کہا جاتا ہے۔ Survodutide کو درج ذیل مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے:
- وزن میں کمی کرنے اور توانائی کے استعمال میں اضافہ کرنے میں مدد دینا۔
- خون میں شکر کی سطح کو بہتر بنانا۔
- جگر میں چربی کی مقدار اور سختی کو کم کرنا۔
دونوں تحقیقی مطالعے survodutide کا ایک بناوٹی دوا سے موازنہ کر رہے ہیں۔ بناوٹی دوا بظاہر survodutide جیسی ہوتی ہے لیکن اس کی کوئی طبی افادیت نہیں ہوتی۔
آپ کا 3 میں سے2 (67%) چانس ہے کہ آپ کو survodutide ملے، اور 3 میں سے 1 (33%) چانس ہے کہ آپ کو بناوٹی دوا ملے۔ اسے بے ترتیب انداز میں (یعنی اتفاقیہ طور پر) ایک کمپیوٹر کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔ نہ آپ اور نہ ہی تحقیقی مطالعے کی ٹیم کو معلوم ہوگا کہ آیا آپ کو survodutide دی جا رہی ہے یا بناوٹی دوا۔ یہ حکمتِ عملی عام طور پر طبی تحقیقی مطالعے میں استعمال ہوتی ہے تاکہ نتائج کو منصفانہ طور پر، بغیر کسی جانبدارانہ آراء یا توقعات کے عمل میں لایا جا سکے۔
Survodutide اور بناوٹی دوا دونوں کو ہر ہفتے خود سے انجیکشن کے ذریعے جلد کے نیچے داخل کیا جائے گا۔ آپ کو تحقیقی مطالعے کے انجیکشنز لگانے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تربیت فراہم کی جائے گی کہ آپ اسے آسانی اور اعتماد کے ساتھ لگا سکیں۔ اگر آپ خود سے انجیکشن نہیں لگا سکتے تو دیگر انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔
ان کے استعمال سے متلق زیادہ تر دواؤں (منظور شدہ اور تحقیقی دواؤں) کے کچھ ضمنی اثرات ہوتے ہیں۔ تاہم، یہ توقع نہیں کی جاتی کہ ہر شخص انہیں محسوس کرے گا۔ پچھلے طبی تحقیقی مطالعات کے نتائج کی بنیاد پر، بنیادی ضمنی اثرات آپ کے ہاضمے کے نظام سے متعلق ہیں۔ Survodutide سے متعلق کسی بھی ضمنی اثرات کو عارضی، آسانی سے نگرانی کرنے کے قابل، اور تحقیقی مطالعے کے ماحول میں قابلِ حل سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ حصہ لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو تحقیقاتی ٹیم کا کوئی رکن خوشی سے اس موضوع پر آپ سے بات کرے گا۔
آپ کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے میں مدد دینے کے لیے طویل مدتی غذائیت اور جسمانی سرگرمی کے مشورے حاصل ہو سکتے ہیں۔
تحقیقی مطالعات کی کوئی مقررہ مدت نہیں ہے۔ ™LIVERAGE تحقیقی مطالعے میں شرکت تقریباً 7 سال تک جاری رہ سکتی ہے۔ LIVERAGE™ Cirrhosis کے تحقیقی مطالعے میں شرکت 4.5 سال تک جاری رہ سکتی ہے۔
آپ باقاعدگی سے تحقیقی وزٹس میں حاضر ہوں گے۔ کچھ تحقیقی مطالعاتی سائٹ پر ہوں گے، جبکہ کچھ وزٹس کا انتظام ویڈیو کال کے ذریعے دور سے کیا جا سکتا ہے۔ وزٹس ابتدا میں ہر 2 ہفتے بعد ہوں گے، پھر ہر 4 ہفتے بعد اور پھر 6 ماہ کے بعد ہر 6 ہفتے بعد۔
پورے تحقیقی مطالعے کے دوران، آپ کو اپنے تحقیقاتی انجیکشنز کی تاریخوں اور اوقات کو ریکارڈ کرنے اور اپنی غذائیت اور جسمانی سرگرمی کی تفصیلات کو نوٹ کرنے کے لیے ڈائریاں پُر کرنی ہوں گی۔
آپ کو ایک یا ایک سے زیادہ جگر کی بائیوپسیز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تحقیقی مطالعاتی سائٹ پر ایک طبی عمل کے دوران آپ کے جگر کے ٹشو کا ایک معمولی حصہ نکالا جاتا ہے۔ آپ کے متعلقہ جسمانی حصے کو سُن کر دیا جائے گا، جس کے بعد سوئی آپ کے دائیں پسلی کے نیچے داخل کی جائے گی۔ سوئی خاص طور پر ٹشو کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا نکالنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ طبی عمل کے دوران مطالعے کا ڈاکٹر آپ کے جسم کی ایک براہِ راست تصویر اسکرین پر دیکھ سکے گا۔ اس طبی عمل کے دوران آپ کو کیا توقع کرنی ہے، اس کی وضاحت کرنے والی ایک ویڈیو دیکھنے کے لیے اس صفحے کی نیچے تک اسکرول کرتے ہوئے جائیں۔