شرکت کرنا

کیا میں شامل ہو سکتا ہوں؟

یہ دیکھنے کے لیے مختلف جانچ کے عمل ہیں کہ آیا LIVERAGE™ یا LIVERAGE™ Cirrhosis تحقیقی مطالعات میں سے کونسا آپ کے لیے موزوں ہے۔ ان دونوں کے لیے، دو بنیادی اہلیتی معیار درج ذیل ہیں:
  • آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ (اور آپ کے ملک کے مطابق قانونی طور پر بالغ) ہونی چاہیے۔
  • آپ کو MASH کی تشخیص کی گئی ہو۔

LIVERAGE™ Cirrhosis طبی تحقیقی مطالعہ کے لیے ایک اور بنیادی اہلیتی معیار درج ذیل ہے:

  • آپ کا جسمانی ماس انڈیکس (BMI) 27 kg/m2 یا اس سے زیادہ ہو (ایشیائی نسل کے افراد کے لیے25kg/m2 یا اس سے زیادہ)۔

آپ ہمارے BMI کیلکیولیٹر کی مدد سے اپنا BMI چیک کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنا قد اور وزن معلوم ہونا چاہیے۔

بالغ فرد کا BMI کیلکیولیٹر

قد

وزن

اگر یہ آپ کے لیے موزوں لگتا ہے اور آپ مزید جاننا چاہتے ہیں تو براہِ کرم اپنی قریبی شرکت کرنے والی تحقیقی سائٹ کا پتہ لگائیں اور رابطہ کریں۔ تحقیقی سائٹ پر آپ تحقیقی مطالعوں پر تفصیل سے بات کریں گے اور معلوم کریں گے کہ آیا آپ ان میں سے کسی ایک میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اگر یہ چیک لسٹ کسی ایسے شخص سے متعلق معلوم ہوتی ہے جسے آپ جانتے ہیں تو آپ اسے کسی دوست کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

باخبر رضامندی سے کیا مراد ہے؟

کوئی بھی ٹیسٹس یا تجزیے لینے سے پہلے آپ کے لیے باخبر رضامندی فارم پر دستخط کرنا اور رضامندی دینا لازمی ہے۔ یہ دستاویز تفصیل سے تحقیقی مطالعے کی وضاحت کرتی ہے، جس میں ممکنہ خطرات اور فوائد کے ساتھ ساتھ آپ کے حقوق اور ذمہ داریاں بھی شامل ہیں۔ آپ اس فارم کو پڑھنے اور سمجھنے کے لیے جتنا چاہیں وقت لے سکتے ہیں۔

کیا شرکت کرنا میرے لیے درست ہے؟

طبی تحقیق میں شرکت کرنے میں محتاط سوچ و فکر کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ شرکت کرنے کا فیصلہ کریں، یقینی بنائیں کہ آپ کو شامل ہونے والے ممکنہ خطرات کا مکمل علم ہو۔ یہ ضمانت نہیں ہے کہ آپ کو ™LIVERAGE یا LIVERAGE™ Cirrhosis تحقیقی مطالعوں میں شرکت کرنے سے کوئی فائدہ ہوگا۔ تاہم، آپ کو اپنے جگر کی صحت کے لیے اس شعبے کے ماہرین سے بھرپور اور طویل مدتی نگرانی مل جائے گی۔ تحقیقی مطالعے کی ٹیم کے ارکان آپ کے کسی بھی سوال کا بخوشی جواب دیں گے تاکہ آپ کو ایک باخبر فیصلہ کرنے میں مدد مل سکے۔

کیا مجھے شرکت کرنی ہے؟

اس تحقیقی مطالعے میں حصہ لینا مکمل طور پر آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔ اگر آپ تحقیقی مطالعے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کریں، تو اس سے آپ کو درکار مستقبل کے علاجوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اگر آپ کسی ایک تحقیقی مطالعے میں شرکت کرتے ہیں، تو آپ اپنی معیاری ہیلتھ کیئر کا نقصان ہونے کے خوف کے بغیر کسی بھی وقت اسے چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔

کیا مجھے تحقیقی مطالعے کے علاج کے لیے رقم ادا کرنی ہوگی؟

مطالعہ سے متعلق کسی بھی علاج یا دیکھ بھال کے لیے کوئی بھی چارج عائد نہیں کیا جائے گا۔ آپ کو اپنے وقت اور سفری اخراجات کے لیے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ تحقیقی مطالعے کی ٹیم مزید معلومات فراہم کر سکتی ہے۔

ان تحقیقی مطالعوں کے تمام شرکاء کو غذائیت اور جسمانی سرگرمی کے حوالے سے مشورے دیے جا سکتے ہیں۔